سانولے رنگ کے باعث انڈسٹری میں امتیازی رویہ جھیلنا پڑا، آمنہ الیاس

کراچی: ٹاپ ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس نے شکوہ کیا ہے کہ اُنہیں سانولی رنگت کے باعث انڈسٹری میں امتیازی رویہ جھیلنا پڑتا ہے۔
آمنہ الیاس نے کہا کہ رنگ گورا نہ ہونے سے اُن جیسے اداکاروں کو انڈسٹری میں امتیازی رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو میں آمنہ الیاس نے انکشاف کیا کہ اپنے گہرے رنگ کی وجہ سے انہیں پاکستان شوبز انڈسٹری میں کئی مرتبہ امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہماری انڈسٹری میں دیکھیں تو ہر اداکار اور اداکارہ گورے، لمبے اور ایک جیسے دکھائی دیں گے، کیونکہ ہم نے خوبصورتی کے معیار طے کر رکھے ہیں۔
آمنہ الیاس نے کہا کہ انہیں کئی مرتبہ رنگ کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی رنگت اسکرین پر ساتھی اداکار کی رنگت سے ملتی ہوئی نظر نہیں آتی تھی۔
تاہم آمنہ کا کہنا تھا کہ انہیں ڈراموں سے زیادہ فلموں میں اداکاری کا موقع ملا جو کسی بھی اداکارہ کا خواب ہوتا ہے اور یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ ڈراموں سے زیادہ فلمیں کرتی ہیں۔
دھیان رہے کہ جلد آمنہ الیاس اور عفان وحید کی فلم مستانی جلد ریلیز ہونے والی ہے۔

Aamna IlyasActress and ModelDark ColourInterviewShowbiz industry