ایک منٹ میں زیادہ کیچ پکڑنے کا نیا ورلڈ ریکارڈ

آئیڈاہو: دو افراد نے ایک منٹ میں بیس بال کے زیادہ کیچز پکڑ کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔
امریکا کی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش، جو 250 سے زائد گنیز عالمی ریکارڈز قائم کرچکے ہیں اور ان کے ساتھی جوناتھن ہینن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریکارڈ کے لیے کوشش کرنے سے قبل بال پھینکنے اور کیچ کرنے کی ایک سال سے زائد عرصہ مشق کی۔
ڈیوڈ رش کے مطابق ہم دونوں سابق بیس بال کھلاڑی ہیں، لیکن اس ریکارڈ کو توڑنے کے لیے ایک سال کی مسلسل پریکٹس کرنی پڑی۔ ہمیں بازو کی رفتار، درستی اور بال منتقل کرنے کے وقت پر کام کرنا تھا۔
دونوں کی جوڑی نے ایک منٹ میں 55 بار بال کیچ کی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جاپانی بیس بال کھلاڑی سوسُو کے جینڈا اور ماساکی مِموری نے دسمبر 2021 میں ایک منٹ میں 53 بار کیچ کرکے بنایا تھا۔

David Rushguinness world recordMost catches in one minuteNew world recordUnited states