روپ بدل کر گرل فرینڈ کی جگہ امتحان دینے جانے والا شخص پکڑا گیا

نئی دہلی: امتحانی مرکز میں نوجوان کی جانب سے اپنی گرل فرینڈ کا روپ دھار کر امتحان دینے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
یہ واقعہ 7 جنوری کو بھارتی پنجاب کے شہر فرید کوٹ میں پیش آیا، جس میں انگریز سنگھ نامی لڑکا اپنی گرل فرینڈ پرمجیت کور جیسا لباس اور انداز اپناکر امتحان دینے پہنچا۔
انگریز سنگھ اس بات سے یقیناً لاعلم تھا کہ وہ پکڑا جائے گا، کیونکہ اس نے اپنی جانب سے پوری تیاری کررکھی تھی لیکن امتحانی مرکز پر عملے نے اسے پکڑ لیا اور پولیس میں فوری شکایت درج کرائی۔
پولیس کے مطابق انگریز سنگھ نے اپنی پوری کوشش کی کہ یقین کرلیا جائے کہ وہی پرمجیت ہے، اس نے فرضی ووٹر اور آدھار کارڈ کا استعمال کرکے ثابت کرنا چاہا لیکن ناکام رہا۔
شاید وہ پولیس کو دھوکا دینے میں کامیاب بھی ہوجاتا، لیکن بائیومیٹرک سسٹم سے مار کھا گیا، اس کی انگلیوں کے نشانات بائیومیٹرک ڈیوائس پر حقیقی امیدوار سے میچ نہیں ہوسکے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگریز سنگھ کو حراست میں لے کر اس سمیت پرمجیت کور کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 

As GFBoy Friend Disguised HimselfCaught By PoliceFareed KotGirl Friend PaperIndiaPunjab