قاہرہ: مصر میں عیسائی شخص نے قرآنی علوم کے مقابلے میں حصہ لینے کے بعد عمرے کا انعام جیت لیا۔
مینا نامی عیسائی شہری نے اپنی مسلمان پڑوسی، جسے ام علی کے نام سے جانا جاتا ہے، کی عمرہ کرنے کی دیرینہ خواہش کو پورا کردیا۔
مینا نے کہا کہ اس نے اسلامی مبلغ ڈاکٹر ایمن ابوعمر کی میزبانی میں ایک سوشل میڈیا لائیو اسٹریم دیکھی اور دیکھا کہ اس کی پڑوسی عمرے کا انعام جیتنے کی امید میں مقابلے میں حصہ لے کر قرآن کے بارے میں سوالات کے جوابات دے رہی تھی۔
یہ جاننے کے بعد کہ یہ سفر اس کے لیے کتنا معنی رکھتا ہے، مینا نے خود مقابلے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔
مینا نے بتایا کہ میں عیسائی ہوں، لیکن میں نے اسلامی مذہبی مقابلے میں حصہ لیا کہ اس کا واحد مقصد اپنی پڑوسی کے لیے عمرہ کا انعام جیتنا تھا۔
مینا نے کہا کہ اس نے ام علی سے کہا کہ وہ اس کے ساتھ حصہ لیں گے، کہ اگر وہ جیت نہیں پاتی ہیں، تب بھی ایک موقع ہے کہ وہ اس کی طرف سے انعام حاصل کر سکتا ہے۔
اس کے بعد اس نے اپنے منتخب ہونے کے امکانات کو بہتر بنانے کی کوشش میں 50 سے 60 بار درست جواب جمع کرائے اور اس طرح مینا نے مفت عمرہ کا انعام جیت لیا۔
ام علی کا کہنا تھا عمرہ کرنا ایک دیرینہ خواہش تھی اور انہوں نے دعا کی تھی۔