ویت نام کے بار میں آگ بھڑکنے سے 32 افراد ہلاک

ہوچی من: ویت نام کے ایک بار میں آگ لگنے کے باعث جھلس کر 32 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مذکورہ بار ہوچی من شہر کے قریب ایک رہائشی علاقے میں موجود عمارت کی دوسری منزل پر واقع تھا، جہاں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
ویت نامی وزارت سیکیورٹی کے مطابق بار میں آگ لگنے کے واقعے میں 32 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 17 مرد اور 15 عورتیں شامل ہیں جب کہ 11 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ویت نامی سرکاری میڈیا کے مطابق 8 افراد کی لاشیں بار کے واش روم سے ملی ہیں جن کی موت ممکنہ طور پر دم گھٹنے کے باعث ہوئی، آگ لگنے کے بعد عمارت میں دھواں بھر گیا تھا اور ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے کے باعث زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔
ویت نامی حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے ریسکیو اہکار اندر پھنسے لوگوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

32 person killedBarFireVietnam