کراچی، مزدور نے 22 ساتھیوں کو بے ہوشی کا شربت پلاکر لوٹ لیا

کراچی: ٹاور کے علاقے میں مضر صحت شربت پینے سے 2 درجن کے قریب مزدور بے ہوش ہوگئے۔
ایدھی ترجمان نے بتایا مضر صحت شربت پینے سے 22 مزدور بے ہوش ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹاور کے قریب گودام میں 22 مزدور بے ہوش پائے گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ رات گئے ایک مزدور نے تمام افراد کو شربت پلایا تھا، مزدوروں کے بے ہوش ہونے پر شربت پلانے والے شخص نے سب کے موبائل فونز اور رقم لے لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شربت پلانے والے اللہ رکھا نامی شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گَئی ہے۔

22 labour faintedone man arrestPolice