ہمایوں سعید اور صبور سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں کیوں آئے؟

کراچی: سپراسٹار ہمایوں سعید کی اداکارہ صبور علی کو گلے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوچکی ہے۔
کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں اقرا عزیز کے شوہر یاسر حسین سمیت دیگر اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی مزاحیہ تھیٹر پلے ہوٹل جانِ جاناں نشر کیا جارہا ہے۔
اس مزاحیہ تھیٹر پلے کو دیکھنے کے لیے آئے روز پاکستانی شوبز شخصیات آرٹس کونسل آف پاکستان تشریف لاتی ہیں، جن میں کئی بڑے بڑے فنکار بھی شامل ہیں۔
اس ایونٹ کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جن میں سے ایک ویڈیو نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔
یہ وائرل ویڈیو سُپراسٹار ہمایوں سعید اور اداکارہ صبور علی کی ہے، جس میں دونوں فنکاروں کو بے تکلف ہوتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔


مختصر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہمایوں سعید نے پہلے صبور علی کو گلے لگایا اور پھر اُن کے چہرے پر بوسہ بھی دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر شدید تنقید کی ہے، انہوں نے ہمایوں سعید اور صبور علی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس بے تکلفی کو نامناسب اور گھٹیا عمل قرار دیا ہے۔

 

criticizeHumayun SaeedSaboor Alysocial Media