کورونا وائرس: پی ایس ایل کے سیمی فائنلز اور فائنل ملتوی

لاہور: کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پی ایس ایل 5 کے سیمی فائنلز اور فائنل مقابلے ملتوی کردیے گئے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل کے باقی مقابلے ملتوی کیے جانے کا باضابطہ اعلان سامنے آگیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کے سیمی فائنلز اور فائنل کو ری شیڈولڈ کیا جائے گا۔ اس کے بعد باضابطہ ان مقابلوں کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

پی ایس ایل 5 کے سیمی فائنلز مقابلے آج قذافی اسٹیڈیم میں ہونے تھے جب کہ فائنل کل بدھ کو اسی وینیو پہ کھیلا جانا تھا۔

واضح رہے کہ دُنیا بھر میں ہونے والے تمام کھیلوں کے مقابلے ملتوی کیے جاچکے ہیں۔