کراچی میں بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل

کراچی:کراچی میں بارش اوربونداباندی کےہونے کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بارش اور بونداباندی سے بیشتر علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی ہے بجلی بند ہونے سے لوگوں کومشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب کے الیکٹرک نے دعوی ٰکیا کہ بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے جبکہ علاقوں سے بجلی بند ہونے کی اطلاعات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک بی کے مکینوں کا کہنا تھاکہ پہلی بوند پڑتے ہی بجلی معطل ہو گئی اور کے الیکٹرک نے اپنی ناقص کارکر د گی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے کئی گھنٹے بعد بحال کیا اسکیم 33 کےمتعدد علاقوں میں دو گھنٹے بجلی کی فراہمی بند رہی شہر کے دیگر جن علاقوں سےتعطل کی اطلاعات ملیں ان میں گلشن اقبال،فیڈرل بی ایریا،ناظم آباد وغیرہ کے علاقے شامل تھے

کے الیکٹرک