اسلام آباد: کورونا وائرس کاشکار سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر تقریباً ایک ہفتہ اسلام آباد کے بڑے نجی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوگئے،حالت بہتر ہونے پر ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کئی دنوں سے کورونا وائرس کے مرض میں مبتلاہیں تاہم تقریبا ً ایک ہفتہ قبل حالت بگڑنے پر انہیں اسلام آباد کے ایک بڑے نجی ہسپتال کے ایگزیکٹیو وارڈ میں منتقل کیاگیا جہاں ایک ہفتہ تک ان کا علاج جاری رہا تاہم آج حالت سنبھلنے پر ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے ن کو آرام کرنے کا مشورہ دیا،ذرائع کے مطابق ا ن کے خاندان کے بعض افراد ابھی بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔