Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
شوبز

انتہائی مشکل دور نے ہلاکر رکھ دیا تھا، شفقت امانت علی کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

شیئر کریں
انتہائی مشکل دور نے ہلاکر رکھ دیا تھا، شفقت امانت علی کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے خون کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار رواں ماہ کی 28 تاریخ کو کراچی میں اپنے سروں کا جادو جگائیں گے، اس حوالے سے انہوں نے ایک پریس کانفرنس بھی کی اور اپنے کنسرٹ کی سیریز سے متعلق بات کی۔

شفقت امانت علی نے کہا کہ مجھے اس کنسرٹ کی ریہرسل کرنے میں کافی وقت لگا کیونکہ میں ایک انتہائی مشکل دور سے گزر رہا تھا، جس نے مجھے، میرے خاندان، دوستوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور کچھ دوستوں سے بھی یہ بات چھپا رہا تھا۔

گلوکار شفقت امانت علی نے انکشاف کیا کہ انہیں ملٹی پل مائیلوما خون کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی اور یہ بہت سنگین معاملہ تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ میری بون میرو بائیوپسی کی رپورٹ کلیئر آئی ہے لیکن مجھے ابھی بھی ایک خاص عمل سے گزرنا ہے جسے اسٹیم سیل تھراپی کہتے ہیں۔

شفقت امانت علی کا کہنا تھا کہ جب تک میرا آٹو ٹرانسپلانٹ نہیں ہو جاتا میں یہ ادویات لے رہا ہوں جو کہ ایک طرح کی بہت ہلکی کیموتھراپی ہے اور میں ہر ہفتے اس عمل سے گزرتا ہوں لیکن اب میں صحت یاب ہو چکا ہوں۔

خیال رہے گلوکار شفقت امانت علی نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بولی وُڈ میں بھی ہٹ گانے گائے ہیں، جن میں متوا، تیرے نینا، بن تیرے، تیری جھکی نظر، آنکھوں کے ساگر سمیت دیگر شامل ہیں۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/a-very-difficult-period-had-shaken-him-shafqat-amanat-ali-reveals-his-cancer-diagnosis/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں