Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
شوبز

مرد گھر نہیں توڑ سکتا، اس کی ذمے دار ہمیشہ عورت ہوتی ہے: خلیل الرحمان قمر

شیئر کریں
مرد گھر نہیں توڑ سکتا، اس کی ذمے دار ہمیشہ عورت ہوتی ہے: خلیل الرحمان قمر

لاہور: پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے گھریلو تعلقات اور خاندانی نظام کے حوالے سے ایک متنازع بیان دے کر سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی۔

خلیل الرحمان قمر نے ایک خاتون صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گھر ٹوٹنے کی بنیادی ذمے داری عورت پر عائد ہوتی ہے جب کہ مرد چاہے کچھ بھی کرلے، وہ گھر نہیں توڑ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ مرد گھر کی بنیادیں کھوکھلی کرتا رہے تب بھی گھر قائم رہتا ہے، لیکن گھر کو بنانے یا بگاڑنے کی اصل طاقت عورت کے پاس ہوتی ہے۔

گفتگو کے دوران خاتون صحافی نے بھی ان کے مؤقف سے اتفاق کیا۔ خلیل الرحمان قمر کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد خاندانی تعلقات، ازدواجی زندگی اور گھر کے استحکام میں مرد اور عورت کی ذمے داریوں سے متعلق بحث شروع ہوگئی ہے۔

اس بیان پر مختلف حلقوں میں سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ کیا گھریلو زندگی کے خاتمے کی ذمے داری صرف ایک فریق پر عائد کی جاسکتی ہے یا اس میں دونوں شریکِ حیات کا کردار اہم ہوتا ہے۔ ڈرامہ نگار کا یہ مؤقف ایک بار پھر ان کے بیانات کے حوالے سے عوامی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/a-man-cannot-break-a-home-a-woman-is-always-responsible-for-its-breakdown-says-khalil-ur-rehman-qamar/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں