چین سے امدادی سامان کا ایک اورخصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے امدادی سامان لے کر نور خان ایئر بیس پہنچ گیا۔

پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ بیڑے کو کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے  چین سےمختلف امدادی اور طبی سامان کی نقل و حمل کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں چین سے امدادی سامان سے لیس پی اے ایف کا IL- 78 طیارہ پی اے ایف بیس نور خان پہنچا۔ چینی حکومت نے یہ امدادی سامان ملک میں اس مہلک وبا سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو بطور عطیہ بھیجا ہے۔ امدادی سامان میں وینٹی لیٹر ، این 95 ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔