کورونا سے جنگ میں جاں بحق طبی عملے کو میرا کا خراج عقیدت

نیویارک: اداکارہ میرا نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے طبی عملے اور اس جنگ میں اپنی جان کی بازی ہارنے والے ہیلتھ ورکرز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
فلموں کی مقبول اداکارہ نے نیویارک سے ویڈیو پیغام جاری کیا ،جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے طبی عملے کی بہادری کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف بغیر سہولتوں کے قابل تعریف کام کررہے ہیں۔ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کرقوم کی خدمت کرنے اور فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کو سلام۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ اگر ڈاکٹرز بہادری نہ دکھاتے تو ہم وبا سے محفوظ نہ ہوتے۔ اس وبا سے لڑتےہوئے ہمارے بہت سے ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز ہم سے بچھڑ گئے میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔

#meerajee #meera #meera #meerajee #

Posted by Meera on Friday, May 8, 2020

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔