کرونا: کراچی ایئرپورٹ آنے والے ہر شخص کا ٹیسٹ ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر کراچی ایئرپورٹ پر آنے والے ہر شخص کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ مسافروں کو تھوڑی تکلیف ہوگی لیکن وائرس سے بچنے کے لیے یہ کرنا ہوگا۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے بات نہیں ہوسکی کوشش کروں گا کل بات ہوسکے، ان سے کہوں گا کرونا پر میٹنگز کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر 15 ہیلتھ ڈیسک قائم کررہے ہیں، تفتان میں 3 ہزار کے قریب زائرین ایران سے آئے وہ قرنطینہ میں ہیں، قرنطینہ میں 853 افراد کا تعلق سندھ سے ہےاُن میں سے صرف 10 لوگوں میں کورونا کی علامات ہیں، یہ 14 دن قرنطینہ میں گزارنے کے بعد سندھ آئیں گے