کتیانہ میمن ہسپتال میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کلیکشن یونٹ قائم
کراچی: کتیانہ میمن ہسپتال میں کورونا وائرس Covid-19 کی تشخیص کے لیے کلیکشن یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کتیانہ میمن ہسپتال کھارادر میں انڈس ہسپتال کی مدد سے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کلیکشن یونٹ قائم کیا گیا ہے جس کا آغاز ہفتہ ۹ مئی دوپہر تین بجے سے ہوگا۔
کتیانہ میمن ہسپتال کے صدر اور سابق سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے اس موقع پر وائس آف سندھ کو بتایا کہ شہر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کتیانہ میمن ہسپتال نے یہ قدم اٹھایا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ٹیسٹ بلکل مفت کیا جائے گا۔
ملک میں وائرس کی وجہ سے غریب ویسے ہی پریشان ہے اس صورتِ حال میں مفت ٹیسٹ کی سہولت ہسپتال کی جانب سے عوام کی بھلائی کے لیے ایک احسن قدم ہے۔
احمد چنائے نے سہولت کی فراہمی کے لیے انڈس ہسپتال کا شکریہ بھی ادا کیا۔