پارکس میں عوام کے داخلے پر پابندی؟ سندھ حکومت کی وضاحت
سندھ حکومت نے کورونا وبا کے دوران پبلک پارکس میں عوام کے داخلے پر پابندی سے متعلق اہم وضاحت کر دی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سندھ کے پبلک پارکس میں عوام کے داخلے پرپابندی نہیں ہے۔اعلامیہ کے مطابق پبلک پارکس واکنگ ٹریک اور محلے کے پارکس میں شہریوں کےداخلے پر پابندی نہیں،محکمہ داخلہ کا کہنا ہےکہ اگرچہ عوام کے داخلے پر پابندی نہیں تاہم پبلک پارکس میں اجتماع اور ہجوم کی اجازت نہیں ہے۔محکمہ داخلہ نے پبلک پارکس میں داخلےکیلئےکورونا ایس اوپی پر عمل کرانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام کمشنرز کو مراجلہ ارسال کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کے تحت عوام کو پارکس میں آنے دیا جائے