آن لائن فوڈ سپلائی کی آڑ میں لوٹ مار کرنے والا ملزم گرفتار

شہر کراچی میں آن لائن فوڈ سپلائی کی آڑ میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن فوڈ سپلائی کی آڑ میں شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے ملزم کو فیروز آباد پولیس نے گرفتار کیا۔نہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم سے فوڈ سپلائی کا یونیفارم، بیگ اور پستول برآمد ہوا ہے۔ ملزم گھر کے دروازے پر دستک دے کر فوڈ سپلائی کے بہانے واردات کرتا تھا۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم نے 21 واردتوں کا اعتراف بھی کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔