انڈیا: ہتھنی کی المناک موت انسانیت کی موت قرار، سوشل میڈیا پر شدید احتجاج

کیرالا: ہتھنی سے انسانیت سوز سلوک نے پوری دنیا کو دہلا دیا، بے زبان جانور کی الم ناک موت ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ کیرالا ایک قصبے میں پیش آگیا، جہاں چند شر پسند افراد نے ہتھنی کو دھماکا خیز انناس کھلا دیا۔ دھماکے سے اس کا جبڑا ٹوٹ گیا۔
ہتھنی تکلیف کے باعث دریا میں جا کھڑی ہوئی اور اگلے تین دن تک وہیں کھڑی رہی۔ اسی حالت میں اس کی موت واقع ہوئی۔
اس دوران ریسکیو ٹیم نے اسے بچانے اور علاج کی غرض سے دریا سے نکالنے کی کوشش کی، مگر وہ ناکام رہے۔
موت کے بعد پوسٹ مارٹم سے سے اندازہ ہوا کہ ہتھنی کی عمر پندرہ سال تھی اور وہ حاملہ تھی۔
اس واقعے پر شدید ردعمل آیا۔ فیس بک اور ٹویٹر پر یہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، #humanityisdead اور #RIPHumanity پر لاکھوں ٹویٹس کیے گئے۔
ذمے داروں کے خلاف کیرالا میں مقدمہ درج ہوچکا ہے اور انتظامیہ نے یقین دلایا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔