بلاول کو کوئی مسئلہ ہے تو کہہ دیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارٹی کے ناراض رہنماوَں کا موقف جاننے کی کوشش کی جائے گی اور جو ساتھ نہ رہنا چاہیں تو نکالے جائیں گے۔ ن لیگی رہنماوَں کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتوں کی خبریں ٹی وی پر دیکھی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کیا، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ن لیگی تمام ناراض رہنماوؑں سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، کوشش کررہے ہیں کہ ان کا موقف جانا جاسکے، مسلم لیگ ن تقسیم نہیں ایک ہی جماعت ہے، البتہ اختلاف رائے ہر جماعت میں ہوتی ہے۔

بلاول بھٹو یا اعتزاز احسن کو کوئی مسئلہ ہے تو کہہ دیں۔