واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کے لیے مر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے جنازے کی آخری رسوم کے لیے مذاکرات کو روک دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ سرد جنگ نے امریکا کے دشمنوں کو تاریخ کی گہرائیوں میں دھکیل دیا ہے۔ ہم نے سب سے مضبوط اور طاقتور فوج بنائی۔ ہم نے دو عالمی جنگیں جیتیں۔
صدر ٹرمپ نے حالیہ تنازعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ہم نے وینزویلا کو ایک دن میں شکست دی اور ہم نے ایران کو چاروں شانے چت کیا، وہ آباد ہونے کے لیے مر رہے ہیں، وہ دوبارہ آباد ہونا چاہتے ہیں۔ ہم نے انہیں سپریم لیڈر کی آخری رسوم کے لیے ایک ہفتے کی چھٹی دی، کیونکہ ہم اچھے لوگ ہیں۔