عمیر جسوال راولپنڈی ایکسپریس میں شعیب اختر کا کردار نبھائیں گے

کراچی: دُنیا کے تیز ترین گیند باز اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے معروف شعیب اختر کی زندگی پر مبنی فلم میں گلوکار و اداکار عمیر جسوال مرکزی کردار نبھائیں گے۔
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم راولپنڈی ایکسپریس میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار گلوکاری اور اداکاری کے میدان میں پہلے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔
رواں برس جولائی میں شعیب اختر نے تصدیق کی تھی کہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی جس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
شعیب اختر نے فلم کی جھلک انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی بائیوپک میں وہ حقائق بھی دکھائے جائیں گے جو اب تک کسی کے سامنے نہیں آسکے۔

تاہم اس فلم میں شعیب اختر کا کردار کون نبھائے گا، اس حوالے سے کسی کو کوئی معلومات نہیں تھیں جب کہ اب اس اداکار کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔
شعیب اختر کا کردار عمیر جسوال نبھائیں گے جنہوں نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم کے کردار کی جھلک شیئر کی۔

Actor and singerBiopicConfirmLead roleRawalpindi ExpressShoaib AkhtarUmair Jaswal