واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ مکمل ہوگیا، انہوں نے آبنائے ہرمز کھولنے اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ مکمل ہوگیا ہے اور دونوں ممالک نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے پر اتفاق کرلیا ہے، جس میں لبنان بھی شامل ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے تحت اب آبنائے ہرمز کو بلامعاوضہ اور مکمل طور پر تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا جائے گا جب کہ امریکا اپنی بحری ناکہ بندی فوری ختم کررہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ دنیا بھر کے بحری جہازوں کے لیے راستے کھل گئے ہیں اور اب عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کو بحال کیا جارہا ہے، ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا معاہدہ مکمل ہوگیا ہے، مبارک باد! آبنائے ہرمز کو مکمل کھولنے کی اجازت دی جاتی ہے اور امریکی بحری ناکہ بندی فوری ختم کی جاتی ہے۔
انہوں نے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا کہ دنیا کے جہاز روانہ ہوں، تیل کی روانی شروع ہو، اعلامیے کے مطابق اس پیش رفت کو ایک تاریخی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔