جنگ میں میزائل صلاحیت کا اہم حصہ ابھی استعمال نہیں کیا، ایرانی بریگیڈیئر جنرل

تہران: ایران کے بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نے خطے میں بڑھتی کشیدگی اور امریکا کی جانب سے اعتماد کی خلاف ورزیوں پر کہا ہے کہ ایران نے ابھی تک ہتھیاروں کا ایک نمایاں حصہ امریکا کے خلاف استعمال کیا ہی نہیں ہے۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی وجہ سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے۔
بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اب بھی کافی فوجی صلاحیت (خاص طور پر میزائل کی صلاحیت) موجود ہے۔
ماہرین کے مطابق اس پیغام کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ اگر تنازع بڑھتا ہے تو مزید اور ممکنہ طور پر زیادہ طاقتور ہتھیار استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
دھیان رہے کہ ایران کے پاس بیلسٹک اور کروز میزائلوں کا بڑا ذخیرہ موجود مانا جاتا ہے۔
یہ صلاحیت خطے میں اس کے ڈیٹرنس کا اہم حصہ ہے۔