تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا

اسلام آباد: سابق حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ عدالت عالیہ اسلام آباد میں چیلنج کردیا۔
ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن کی کارروائی غیر قانونی قرار دینے اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
سابق حکمراں جماعت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا 2 اگست فیصلہ کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی ہے۔

ChallengedDecision of prohibited funding caseislamabad High courtPTI