جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ پر شاہد آفریدی کی تنقید

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
ٹویٹر پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے جنوبی افریقا بورڈ کی طرف سے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دینے پر اعتراض اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ سیریز کے دوران کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دینا حیران کن ہے، یہ افسوس ناک امر ہے کہ ٹی ٹوئنٹی لیگز انٹرنیشنل کرکٹ پر اثرانداز ہورہی ہیں۔


سابق کپتان نے قومی ٹیم کو سیریز دو ایک سے جیتنے پر مبارک باد دی اور خاص طور پر فخر زمان اور بابر اعظم کی شان دار کارکردگی کی دل کھول کر تعریف بھی کی۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ون ڈے سیریز کے آخری مقابلے میں جنوبی افریقا کو اپنے 5 اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں تھیں، وہ اس مقابلے سے قبل ہی بھارت آئی پی ایل کھیلنے چلے گئے تھے۔ یہی صورت حال ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی درپیش ہوگی۔

IPLshahid afridiSouth Africa cricket boardTweet