وزیراعظم کا پٹرول 74 اور ڈیزل 67 روپے سستا کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم کے بیان میں کہا گیا کہ پٹرول کی قیمت میں 74 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کی جارہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جو وعدہ قوم سے کیا تھا، الحمدللہ وہ پورا کرنے جارہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 روپے سے کم ہوکر 299 روپے پر آجائے گی جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے پر آجائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، عوام نے مشکل صورت حال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، مشکل حالات میں حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔