نعیمہ بٹ نئی آئی ہے، وہ مجھے مشورہ دے یہ ہو نہیں سکتا، سنگیتا

کراچی: سینئر اداکارہ و ڈائریکٹر سنگیتا نے اداکارہ نعیمہ بٹ سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں سنگیتا نے ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے ماضی کے قصوں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
سنگیتا نے اپنی فلم مکھو کے حوالے سے بھی گفتگو کی، اس دوران انہوں نے اداکارہ نعیمہ بٹ کے بارے میں حیران کن انکشاف کیا۔
سنگیتا نے کہا کہ فلم میں نعیمہ بٹ کو شروع میں کاسٹ کیا تھا، لیکن میں نخرے برداشت کرنے والی ڈائریکٹر نہیں ہوں، وہ مجھے کہتی تھیں آپ اس کو ہیرو لے لیجیے، فلاں کام کرلیجیے، فلاں کی کاسٹ کرلیجیے تو پھر میں نے کہا بی بی معاف کردیجیے اور مجھے میری ایڈوانس رقم واپس کردیجیے پھر نعیمہ بٹ نے میرا ایڈوانس واپس کردیا۔
سنگیتا نے نعیمہ بٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ تم ابھی نئی آئی ہو اور مجھے انڈسٹری میں 50 سال ہوگئے ہیں، وہ مجھے مشورہ دے گی یہ تو نہیں ہوسکتا ہے، ڈراموں میں کام کررہی ہے اچھی بات ہے لیکن فلم میں بہت اچھا رول تھا، ان کے نخروں کی وجہ سے میں نے منع کردیا، ہم نے اپنے دور میں نخرے نہیں کیے۔