جاپانی سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر نے ملاقات کی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جاپانی سفیر کی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اورباہمی تعاون پربات چیت کی گئی۔ جاپانی سفیر نے خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے دوران آرمی چیف نے کوررونا وائرس کے خلاف جاپان کے تعاون کو سراہا۔

ISPRآرمی چیف