جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کا تبادلہ 6 سپاہی شہید، 4 دہشتگرد جہنم واصل

جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 سپاہی شہید اور 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 2 دہشت گرد زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 بہادر سپاہی شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 

4 terrorist killed6 Soldier MartyredISPRSouth Waziristan