اٹلانٹا: فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
اٹلانٹا میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
میچ کے دوسرے ہاف میں انگلینڈ نے ارجنٹینا کے خلاف گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کی۔ انگلینڈ کی جانب سے گول 55 ویں منٹ میں گورڈن نے اسکور کیا۔
جس کے بعد ارجنٹینا نے بھی انگلینڈ کے خلاف گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔ ارجنٹینا کی جانب سے گول فرنانڈس نے 85 ویں منٹ میں اسکور کیا۔
میچ کے اختتامی مراحل میں ارجنٹینا کی جانب سے دوسرا گول مارٹینز نے اسکور کیا اور ٹیم کو 1-2 کی برتری دلادی اور فائنل میں پہنچا دیا۔
اس کے ساتھ ہی ارجنٹینا نے انگلینڈ کا 60 سال بعد فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چُور کردیا۔
واضح رہے کہ فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ اسپین سے اتوار کی شب ہوگا، انگلش ٹیم تیسری پوزیشن کے لیے ہفتے کی شب فرانس کا مقابلہ کرے گی۔