پنجاب کے 7 شہروں میں جزوی لاک ڈاؤن کا نفاذ!

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے 7 شہروں میں آج سے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایکٹو کورونا کیسز کی تعداد 26 ہزار سے زائد ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران 64 اموات ہوئیں، پنجاب کے 7 شہروں میں آج سے جزوی لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے، جزوی لاک ڈاؤن والے شہروں میں کورونا کیسز 12 فیصد سے زیادہ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ڈیڑھ ارب روپے کی 10 لاکھ ویکسین منگوائے گی، اسپتالوں میں آکسیجن کی طلب 7 فیصد بڑھ گئی ہے، فرنٹ لائن کے تمام افراد کو ویکسین دینے کی کوشش کی ہے، عوام ماسک پہننے کی ایس اوپیز پر ہر صورت عمل کریں۔

CM PunjabLockdownPunjabseven cities