ڈھاکا: بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 8 پوائنٹس بھی کھو دیے، ایک اوور کی کمی پر ایک پوائنٹ کی کٹوتی ہوئی ہے۔
پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کے خلاف میرپور ڈھاکا ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ رہا۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم نے ٹارگٹ سے 8 اوورز کم کیے۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان ٹیم کو 104 رنز سے شکست دی تھی۔
پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے سلہٹ میں شروع ہوگا، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔