ایشین گیمز ریسلنگ فائنل: عائشہ بلوچ نے بھارتی حریف کو ہراکر گولڈ میڈل جیت لیا

کولمبو: پاکستان کی قابل فخر بیٹی نے قوم کا سر فخر بلند کردیا۔ ایشین گیمز ریسلنگ کے فائنل میں بھارتی حریف کو شکست دے کر عائشہ بلوچ نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
ایشین گیمز کے ریسلنگ فائنل میں پاکستانی کھلاڑی عائشہ بلوچ نے بھارتی حریف کو مات دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔
عائشہ بلوچ نے سری لنکا میں جاری ایشین گیمز 2026 کے ریسلنگ فائنل میں بھارتی حریف کو شکست دی۔
فائنل مقابلے میں عائشہ بلوچ کی تکنیکی برتری نمایاں رہی اور بھارتی ریسلر ان کے مؤثر کھیل کا مقابلہ نہ کرسکی۔
بھارتی حریف کے خلاف فیصلہ کن فتح کے بعد عائشہ بلوچ نے سجدۂ شکر بھی ادا کیا۔
وکٹری پوڈیم پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا کر عائشہ بلوچ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔