تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکا کی جانب سے ایران پر فضائی حملے کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان کردیا۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ بحری اور فضائی دستوں نے جزیرہ سرک پر کیے گئے امریکی حملے کو کامیابی سے ناکام بنادیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ ہم اس جارحیت کو بغیر جواب کے نہیں چھوڑیں گے اور ہمارا ردعمل ہمارے طے کردہ وقت اور مقام پر تیز اور فیصلہ کن ہوگا۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی نئی حماقت کا سخت جواب دیا جائے گا۔
ایرانی فوجی قیادت کے مطابق امریکی کارروائیاں خطے میں کشیدگی بڑھانے کے مترادف ہیں اور ایران اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
خیال رہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں کمرشل جہاز پر حملے کے جواب میں ایران پر فضائی حملے کیے ہیں۔
امریکی سینٹکام کے مطابق 25 جون کو ایران نے کمرشل جہاز پر ڈرون سے حملہ کیا، جس کے بعد امریکی طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون اسٹوریج کے مقامات اور ساحلی ریڈار سائٹس کو نشانہ بنایا۔