کراچی: ڈی ایچ اے خیابان اتحاد روڈ پر نامعلوم ہیکرز نے ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز ہیک کرکے مخرب الاخلاق مواد نشر کردیا۔
کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے خیابانِ اتحاد عبدالستار ایونیو پر نصب ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز کو نامعلوم افراد نے ہیک کرکے چند لمحوں کے لیے غیر اخلاقی مواد نشر کیا۔
غیر اخلاقی مواد چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متنازع اسکرینز کو بند کردیا۔
حکام کے مطابق احتیاطی تدابیر کے تحت ڈی ایچ اے کی اہم شاہراہوں کے علاوہ شاہراہِ فیصل اور کارساز روڈ پر نصب متعدد ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
این سی سی آئی اے اور سائبر کرائم یونٹ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ اسکرینز کو ہیک کرنے میں ملوث عناصر کی نشان دہی کے لیے تکنیکی شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔