مکۃ المکرمۃ: سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی۔
مکہ مکرمہ میں حج سکیورٹی فورسز کے کمانڈرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب میں دیگر ممالک سے حج کے لیے آنے والوں کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 30 فیصد عازمین مکہ روٹ انیشی ایٹو کے ذریعے پہنچے ہیں جب کہ عازمین کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز ذی الحج کے پہلے جمعے کو لاکھوں زائرین نے مسجد الحرام میں نماز جمعہ ادا کی، اس دوران امام کعبہ شیخ ماہر المعیقلی نے ذی الحج کے پہلے 10 دنوں کی روحانی فضیلت بیان کی۔