کورونا ٹیسٹ، پی ایس ایل کے تمام کھلاڑی محفوظ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں شریک تمام 128 کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کردی۔
پاکستان سپرلیگ فائیو میں شریک 128 کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اراکین، میچ آفیشلز، براڈکاسٹرز اور ٹیم مالکان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے۔ پی سی بی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ علاوہ ازیں ملتان سلطانز کی جانب سے 16 مارچ کو کروائے گئے کورونا وائرس کے تمام 17 ٹیسٹ کے نتائج بھی منفی آئے۔