کورونا سے متاثرہ کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ

کراچی: لاک ڈائون کے شکار شہر کراچی پر موسم بھی قہر برسانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو آج سے شروع ہو رہی ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز تک کراچی میں موسم گرم رہے گا۔
اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔
خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں اپریل کی وسط تک لاک ڈائون کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں توسیع کی خبر کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔