پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر!

راولپنڈی: میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے جس کے بعد وہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی خاتون افسر بن گئی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی میڈیکل کور سے وابستہ میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے جس کے بعد وہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی خاتون افسر بن گئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو سرجن جنرل آف پاکستان آرمی تعینات کردیا گیا ہے، اس طرح وہ پاک فوج کی تاریخ میں پہلی تھری اسٹار آفیسر ہونے کے ساتھ پہلی سرجن جنرل کے عہدے پر کام کرنے والی خاتون افسر بھی بن گئی ہیں، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق پنج پائی خیبرپختونخوا سے ہے، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اس وقت کمانڈنٹ ملٹری ہسپتال راولپنڈی کے عہدے پر کام کررہی ہیں۔

Nigar joharPak Army