معروف کرکٹر ڈیرن سیمی آئیسولیشن میں چلے گئے

لاہور: پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے سینٹ لوسیا پہنچ کر خود کو قرنطینہ کرلیا،ان کا کہنا ہے کہ دوران سفر لوگوں سے فاصلہ برقرار رکھا، ہاتھ اچھی طرح دھوئے منہ، آنکھوں اور ناک کو چھونے سے بھی گریز کیا، دوسرے ویسٹ انڈین کرکٹر چیڈوک والٹن نے بھی خود کو 14روز کیلیے تنہا کرلیا،
ڈیرن سیمی نے قرنطینہ کرتے ہوئے خود کو 14 روز تک عزیز و اقارب سے الگ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، سینٹ لوشیا پہنچنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ میں نے دوراان سفر لوگوں سے فاصلہ برقرار رکھا،اگرچہ پاکستان سے روانہ ہونے سے ایک روز قبل ہونے والے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا، اس کے باوجود میں عزیز و اقارب سے میل جول کیلیے 14 دن انتظار کروں گا۔