شرجیل فوری پاکستان ٹیم میں واپسی کے لیے تیار دکھائی نہیں دیتے، وقار یونس

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کو شرجیل خان فوری طور پر قومی ٹیم میں واپسی کے لیے تیار نہیں لگتے۔
سابق قومی ہیڈ کوچ اور مایہ ناز فاسٹ بولر وقار یونس نے کہا کہ شرجیل کو ابھی بہت سا کام کرنے کی ضرورت ہے، انہیں صرف ایک یا 2 اننگز کی بنیاد پر نہیں جانچا جاسکتا، انھیں اپنی فٹنس پر خاص طور پر کام کرنا ہوگا، ہم انہیں فیلڈ میں کہاں چھپائیں گے، ان دنوں فیلڈنگ بہت ہی زیادہ اہم اور خاص طور پر آسٹریلیا میں بڑے گراؤنڈز کی وجہ سے فیلڈنگ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے بعد شرجیل کے پاس خود کو فٹ کرنے کے لیے کافی وقت ہے۔