سمندری جہاز پر پُراسرار مخلوق بلاؤں‌ کا حملہ۔

لندن: ہالی ووڈ فلم سی فیور کا ٹیژر جاری کردیا گیا، یہ فلم اپریل میں سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
سی فیور فلم کی کہانی ایک بحری جہاز پر سوار سیاحوں کے گرد گھومتی ہے جو سیر و تفریح کی غرض سے سمندر میں نکلتے ہیں۔ یہ جہاز سمندر میں ایک ایسی جگہ پہنچ جاتا ہے جہاں خون آشام بلائیں ان پر حملہ آور ہوتی ہیں ۔
یہ پراسراربلائیں کسی کو نظر نہیں آتی البتہ جس سیاح پر حملہ کرتی ہے اُسے بخار چڑھ جاتا ہے اور پھر جسم سے خون بہنا شروع ہوجاتا ہے جس کے بعد وہ شخص مرجاتا ہے۔
اسسپینس ، تھرلر اور ایکشن مسٹری فلم 7 اپریل کو الماؤ ڈرافٹ ہاؤس جبکہ 17 اپریل کو برطانیہ کے سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ شمالی آئرلینڈ پر ہوئی، سی فیور میں کونیس نیلسن مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ اس سے قبل ڈائریکٹر نے لیڈ رول کے لیے دوسری اداکارہ کا انتخاب کیا تھا۔