اداکارہ آمنہ شیخ بھی کورونا کے باعث اپنے گھر تک محدود

کورونا نے جہاں دنیا بھر کے لوگوں کو خوف زدہ کیا ہوا ہے وہی اداکار بھی اہنے گھروں میں محدود ہوگئ ہیں اور بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے گریز کررہے ہیں دوسری جانب اسکول بند ہوجانے کے بعد اداکارہ نے اپنے بچوں کو بھی گھر میں پڑھانا شروع کردیا ہے اسی ضمن میں اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گھروں میں موجود بچوں کو پڑھانے کے حوالے سے ویڈیوز بھی شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کو اردو کی ایک کہانی کی کتاب پڑھا رہی ہیں۔

اداکارہ کے اس دلچسپ طریقے سے پڑھانے کی ویڈیو پر ان کے چاہنے والوں کی جانب تبصرے کیے جارہے ہیں کہ گھر میں اس طرح سے بچوں کو پڑھانا کافی اچھا ہے۔