کورونا،شادی ہالز نے بکنگ منسوخ کردی

فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں تمام مارکیز اورہالز کی طرف سے شادیوں کی بکنگ بند کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر ہوٹل اونرز ایسوسی ایشن راجہ عامر نے بتایا ہے کہ 20 نومبر کے بعد کے لیے کسی بھی شادی کے ایونٹ کی بکنگ نہیں کی جارہی کیوں کے انتظامیہ کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ مقررکردہ تاریخ سے پہلے تمام پروگرام مکمل کرلیے جائیں کیوں کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بناء پر 20نومبر سے شادی ہالزکو بند کردیا جائے گا۔