لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے میں 3 دن مکمل لاک ڈاؤن اور 4 دن تمام دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 3 دن جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جب کہ 4 دن پیر، منگل، بدھ اور جمعرات لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی، نرمی کے دنوں میں ساری دکانیں اور بازار کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پلازہ اور شاپنگ سینٹرز ساتوں روز بند رہیں گے۔