نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں، ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 31 ہزار 862 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے 756 مثبت کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 218 تک جا پہنچی جبکہ کورونا وائرس کے 9 ہزار209 فعال کیسز ہیں۔ جبکہ تفصِلات کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا کے 13 مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6ہزار614ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 315 کورونا مریض صحتیاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 3 لاکھ 5ہزار395 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔