نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا وائرس سے 15 مریض جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ مزید 617 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار633 ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 832 ہوچکی ہے ساتھ ہی ملک بھر میں اب تک 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 17 ہزار 612 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 12 سو 75 مریض زیر علاج ہیں جن میں وینٹی لیٹرز پر موجود مریضوں کی تعداد 126 ہے۔