مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں بے انتہا اضافے پر کمشنر کراچی کا نوٹس

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے مہنگائی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائی کی نوید سنا دی ہے۔کمشنر افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سرکاری نرخوں کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر نے ایڈیشنل کمشنر ٹو ڈاکٹر وقاص روشن کو کارروائی کی نگرانی کا ٹاسک دیدیا۔کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں کارروائی کی، انتظامیہ نے ناظم آباد میں دو ناجائز منافع خور گرفتار کرکے 55 ہزار روہے جرمانہ کیا۔ضلعی انتظامیہ نے لیاقت آباد میں بھی ناجائز منافع خور دکانداروں کے خلاف 25 ہزار جرمانہ عائد کیا جبکہ ضلع شرقی میں اسسٹنٹ کمشنرز کی 11 مرغی اور انڈے فروشوں کے خلاف کارروائی عمل آئی اور مذکور افراد پر 1 لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع غربی میں اسسٹنٹ کمشنر سائٹ نے 3 دکانداروں پر 12 ہزار جرمانہ عائد کیا۔