ماسک نہ پہننے پر جرمانہ ہوگا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھر سے نکلتے وقت فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے 11بڑے شہروں میں کورونا کیسزمیں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ ماسک نہ پہننے والوں پر ہو گا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ 2 ماہ تک کے لئے ہوگا۔اسلام آباد میں شاپنگ مالز،دکانوں،عوامی مقامات پرماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ماسک نہ پہننے پر جرمانہ اور پولیس کی جانب سے گرفتاری عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ خیال رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر این سی او سی کا اجلاس ہوا تھا جس میں این سی اوسی کا کہنا تھآ کہ کورونا کے پھیلاؤ،مثبت کیسزکی شرح میں اضافہ ہواہے، بازار،شاپنگ مالز،پبلک ٹرانسپورٹ،ریسٹورنٹ میں ماسک کااستعمال لازمی کریں، دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا کت بڑھتے کیسسز پت دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔